یہ ویب کوئسٹ نگہت کا مرتب کردہ ہے۔
میرے طلبہ نے عملی کتاب کے کام کو دلچسپی سے اپنی مدد آپ کے تحت کیا۔
پاکستان کے کسی ایک شمالی علاقہ پر معلومات حاصل کر کے اسے پیش کرنا میرے اہداف میں شامل تھا۔
تعارف
آپ نے پاکستان کے خوب صورت علاقوں کے بارے میں مختصر سی معلوماتی کتاب " حسنِ کوہسار" پڑھی ہے۔ اپنی معلومات کو مزید بڑھانے کے لئے آپ ان علاقوں میں سے کسی ایک کےبارے میں تلاش کیجئے۔ آئیں سیر پر چلیں۔۔۔۔۔
http://ichef-1.bbci.co.uk/news/ws/660/amz/worldservice/live/assets/imag…
ریسرچ کا تمام کام آپ کو جوڑی میں کرنا ہے۔
سرگرمی نمبر1
آپ نے جو پرچی منتخب کی ہے اس پر ایک علاقہ کا نام لکھا ہے ۔
نیچے دئیے گئے لنک کو کھولئے۔
سامنے موجود نقشہ میں وہ شہر تلاش کیجئے جو آپ نے منتخب کیا ہے۔
اپنے شہر واپس آتے ہوئے راستے میں کون کون سے مشہور علاقہ ہیں؟ تلاش کیجئے۔ (کم از کم چار مشہور جگہوں/ شہروں کے نام زبانی ذہن میں رکھئے۔) ا
اب کل جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی معلومات سب کو بتائیے۔
پہلی سرگرمی کے فیڈ بیک کے لئے دی گئی چیک لسٹ مکمل کیجئے۔
سرگرمی نمبر2
جوڑی میں عملی کتاب کا صفحہ نمبر ۳۵ پڑھئے۔
کوئی ایک علاقہ مل کر منتخب کیجئے۔
کو کلک کیجئے۔Processمعلومات حاصل کرنے کے لئے نیچے
جوڑی میں مل کر اس علاقہ کی معلومات تلاش کیجئےاور ورک شیٹ عملی کتاب صفحہ ۳۵ پر مکمل کیجئے۔
دوسری سرگرمی کے فیڈ بیک کے لئے دی گئی چیک لسٹ مکمل کیجئے۔
سرگرمی نمبر3
ہدایتی کارڈ پڑھئے۔
لوگوں کو اس علاقہ کی سیر پر آمادہ کرنے کے لئے اشتہار بنائیے۔
خیال رکھئے کہ
اشتہار مائیکرو سوفٹ پبلشر پر بنائیں ۔ آپ اس کے علاوہ بھی ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔
اشتہار میں عملی کتاب کی معلومات میں سے کم از کم تین کا استعمال کیجئے۔
اپنے اشتہار کو ایک خوبصورت عنوان دیجئے۔
پیش کش کو خوبصورت بنانے کے لئے رنگ برنگی دو تصاویر کا استعمال بھی کیجئے۔
(دونوں ساتھی مل کر کام کریں گے ۔ ٹائپ کی مدد کے لئے آپ کی بورڈ لے آؤٹ استعمال کیجئے۔)
اب اس سرگرمی کے فیڈ بیک کے لئے دی گئی چیک لسٹ مکمل کیجئے۔
اپنے کام پر خود نظر ڈالئے اور اسکور دیجئے۔
پہلی سرگرمی(نقشہ دیکھنا) ا
| 1 |
2 |
3 |
|
راستہ نہیں مل سکا |
راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی |
آن لائن راستہ ملا |
|
دوجگہوں کے نام بتائے |
تین جگہوں کے نام بتائے |
چار جگہوں کے نام بتائے |
| لنک سےنقشہ دیکھا |
لنک سےنقشہ ، تصاویر اور راستے دیکھے |
لنک سےنقشہ ، جگہ ، تصاویر اور راستے دیکھے |
|
اس سرگرمی کو اور کیسے بہتر بنائیں؟ |
دوسری سرگرمی(عملی کتاب کا کام)ا
| 1 |
2 |
3 |
|
علاقہ منتخب کرنے میں ایک منٹ سے زیادہ وقت لگا |
علاقہ منتخب کرنے میں ایک منٹ کا وقت لگا |
ایک منٹ سے کم میں علاقہ منتخب کیا |
|
عملی کتاب پرپانچ سے کم معلومات مکمل کیں |
عملی کتاب کے صفحہ کی آٹھ معلومات مکمل کر لیں |
عملی کتاب کا صفحہ مکمل کر لیا |
| دئیے گئے لنک سے چند معلومات ملیں |
دئیے گئے لنک سے زیادہ تر معلومات ملیں |
دئیے گئے لنک سے تمام معلومات ملیں |
|
اس سرگرمی کو اور کیسے بہتر بنائیں؟ |
تیسری سرگرمی( اشتہار بنانا) ا
| 1 |
2 |
3 |
| اشتہار بنانے میں سارا کام ساتھی نے کیا |
اشتہار بنانے میں سارا کام خود کیا |
دونوں ساتھیوں نے مل کر اشتہار بنایا |
|
اشتہار بناتے ہوئے عملی کتاب کا استعمال نہیں کیا |
اشتہار بناتے ہوئے عملی کتاب کا استعمال کیا |
اشتہار بناتے ہوئے عملی کتاب اور نیٹ ورک کا استعمال کیا |
| فیڈ بیک کے بعد اشتہار کی اصلاح نہیں کی | فیڈ بیک کے بعد اشتہار کی اصلاح کی |
فیڈ بیک کے بعد اشتہار کو اور بہتر بنایا |
|
اس سرگرمی کو اور کیسے بہتر بنائیں؟ |
شمالی علاقوں کے بارے میں آپ کی معلومات میں اضافہ ہوا۔
آن لائن شہروں کی تلاش کا طریقہ سیکھا۔
ویب کوئسٹ کی مدد سے آپ اب اپنی اردو زبان میں بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ویب کوئسٹ کی مدد سےدیگر شہروں کی معلومات حاصل کرنے کے لئے تمام ویب لنکس موجود ہیں۔
اپنے ایڈموڈو پر اس ویب کوئسٹ کا لنک دیکھئے اور کسی دوسرے شہر کے بارے میں اپنی معلومات کا تبادلہ اپنے ساتھیوں سے کیجئے۔
یہ ویب کوئسٹ نگہت کا مرتب کردہ ہے۔
میرے طلبہ نے عملی کتاب کے کام کو دلچسپی سے اپنی مدد آپ کے تحت کیا۔
پاکستان کے کسی ایک شمالی علاقہ پر معلومات حاصل کر کے اسے پیش کرنا میرے اہداف میں شامل تھا۔